Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عامر لیاقت حسین اور سیدہ طوبیٰ کی شادی کی تیسری سالگرہ

معروف ٹی وی میزبان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اور ان کی دوسری اہلیہ سیدہ طوبیٰ عامر کے نکاح کو 3 سال مکمل ہوگئے۔

اس موقع پر سیدہ طوبیٰ نے اپنے شوہر کے ساتھ انسٹاگرام پر ایک خوبصورت تصویر شیئر کی۔

عامر لیاقت کے نکاح کی تیسری سالگرہ کے موقع پر آج ہم آپ کو جوڑے کی 10 خوبصورت تصاویر دکھا رہے ہیں، ذیل میں ملاحظہ کریں۔

tuba aamir 1tuba aamir 2tuba aamir 4tuba aamir 5Tuba Aamir 7Tuba Aamir 8tuba aamir 7

واضح رہے کہ جب عامر لیاقت اور سیدہ طوبیٰ شادی کے بندھن میں بندھے تھے تو مختلف حلقوں کی جانب سے اُنہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

اس کے علاوہ اس شادی سے عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ بشریٰ عامر اور ان کی بیٹی دعا عامر بھی ناخوش تھے اور اُن کی جانب سے سوشل میڈیا پر کئی پوسٹس کی گئی تھیں جس میں ان کی ناراضگی کا اظہار واضح طور پر نظر آرہا تھا۔

کچھ عرصہ قبل عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ سیدہ بشریٰ اپنے نام کے آگے سے عامر بھی ہٹا چکی ہیں تاہم انہوں نے ایسا کیوں کیا ہے اب تک اس بات کی وضاحت نہیں ہوسکی ہے۔